کراچی (آئی پی ایس) امریکی کرنسی کے مقابلے روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ تاحال برقرار ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 28 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد انٹربینک میں امریکی کرنسی 305 روپے 75 پیسے پر ٹریڈ کر رہی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 305 روپے 47 پیسے پر بند ہوا تھا۔

ادھر اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی کرنسی کی قیمت میں 2 روپے کا اضافہ دیکھا گیا ہے جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 333 روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔

خیال رہے کہ نگران حکومت میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 37 روپے کا اضافہ ہو چکا ہے۔

دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج سٹاک مارکیٹ میں بھی مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 349 پوائنٹس اضافے کے بعد 100 انڈیکس 45 ہزار 692 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔