تجارت

پاکستان میں ڈالر کی قدر 185 روپے تک گر سکتی ہے، بلوم برگ

اسلام آباد(آئی پی ایس)عالمی جریدے بلوم برگ کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر 185 روپے تک گر سکتی ہے۔بلوم برگ نے کہا کہ پاکستان آئی ایم ایف بیل آوٹ پروگرام کی شرائط پوری کر لے گا، فنڈ معاہدہ روپے کی واپسی کا راستہ بنائے گا۔

 

دوسری جانب انٹر بینک میں آج ڈالر کی قدر میں 3 روپے8 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، اب سے کچھ دیر پہلے تک انٹر بینک میں ڈالر 199 روپے 75 پیسے کی سطح پر موجود ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈالر انٹر بینک میں مزید 1.60 روپے تک اور اوپن مارکیٹ میں 2 روپے مہنگا ہو کر 202 روپے کی حد بھی عبور کر گیا تھا جبکہ یورو اور پاونڈ کی قیمت بھی 1.50 روپے بڑھ گئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker