تجارت

پاکستان پنک سالٹ کی برآمد بڑھا کر اربوں ڈالر کما سکتا ہے۔ احسن بختاوری

پنک سالٹ کی ویلیو ایڈیشن میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔ ندیم احمد
امریکی کمپنی میریکل سالٹ کے وفد کا آئی سی سی آئی کا دورہ
اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احسن ظفر بختاوری نے کہا کہ پاکستان دنیا میں پنک سالٹ پیدا کرنے والا واحد ملک ہے اور حکومت اس نمک کی ویلیو ایڈیشن میں نجی شعبے کے ساتھ تعاون کرے تو اس کی برآمدات بڑھا کا ملک اربوں ڈالر کما سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے امریکہ کی کمپنی میریکل سالٹ کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے جس نے کمپنی کے صدر ندیم احمد کی قیادت میں چیمبر کا دورہ کیا۔
احسن بختاوری نے کہا کہ گلابی نمک کی عالمی مارکیٹ 12 ارب ڈالر کے لگ بھگ ہے لیکن پاکستان کی اس نمک کی سالانہ برآمدات صرف 7کروڑ ڈالر کے لگ بھگ ہیں جو کہ ملک کی اصل صلاحیت سے بہت کم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان 90 فیصد گلابی نمک خام حالت میں 60 سے 80 ڈالر فی ٹن کے حساب سے برآمد کر رہا ہے جبکہ بعض دیگر ممالک پاکستان کے خام گلابی نمک کی ویلیو ایڈیشن کر کے کئی گنا زیادہ قیمت پر اس کو دنیا کی کئی مارکیٹوں میں برآمد کر رہے ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ گلابی نمک کی کم از کم برآمدی قیمت طے کرے اور اس کی ویلیو ایڈیشن کرنے کیلئے تاجر برادری کے ساتھ ہرممکن تعاون کرے جس سے اس کی برآمدات میں کئی گنا اضافہ کیا جا سکتا ہے۔
اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے امریکی کمپنی میریکل سالٹ کے صدر ندیم احمدنے کہا کہ ان کی کمپنی پاکستان کے پنک سالٹ میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے تاکہ اس کی ویلیو ایڈیڈ مصنوعات تیار کی جا سکیں کیونکہ اس نمک کی عالمی منڈی میں بہت مانگ پائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان گلابی نمک کیلئے ایک پالیسی کا اعلان کرے اور اس کی تجارت و برآمدات کو مناسب طور پر ریگولیٹ کرے جس سے پاکستان میں مزید غیر ملکی سرمایہ کاری آئے گی۔ کریم عزیز ملک، محمد نسیم، مسٹر مارٹن اور دیگر وفد میں شامل تھے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker