تجارت

خبر دار ہوشیار ! سرکاری ملازمین اب سوچ سمجھ کر بجلی استعمال کریں

 

اسلام آباد(آئی پی ایس)خبردار ہوشیار ،اب سرکاری ملازمین سوچ سمجھ کر بجلی کا استعمال کریں گے ، کہیں ایسا نہ ہو کہ جیبیں خالی ہو جائیں گے ۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے محکمہ بجلی کے تمام ملازمین کی مفت بجلی کی سہولت ختم کر دی ، سیکرٹری توانائی کی جانب سے مفت یونٹس بند کرنے پر اعتراض کیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق نور عالم خان کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا ، دوران اجلاس سیکرٹری توانائی نے کہا کہ اگر ملازمین کے مفت یونٹس بند کر دیے گئے تو بے چینی پھیل جائے گی ، جتنےملازمین کومفت یونٹ ملتےہیں وہ ان کی تنخواہ میں ڈال دیئےجائیں۔ جس پر چیئرمین نور عالم خان نے کہا کہ ملازمین کومفت ملنے والے یونٹس کی رقم ان کی تنخواہ میں ڈال دی جائے۔ملازمین کےبچوں کونوکریوں میں ترجیح دی جائے۔
بعد ازاں پی اےسی نےمحکمہ بجلی کےتمام ملازمین کی مفت بجلی کی سہولت ختم کر کے یونٹس تنخواہ میں ڈالنے کا حکم دیدیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker