دلچسپ

سرباز خان دنیا کی 10 بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے

 

اسلام آباد(آئی پی ایس)سرباز خان دنیا کی 10 بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں جبکہ وہ اس ہی ماہ مکالو چوٹی سر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

سرباز خان نے حال ہی میں دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی کینچن چونگا سر کی ہے جس کے بعد انہیں 10 بلند ترین چوٹیاں سر کرنے کا اعزاز حاصل ہوگیا ہے۔

سرباز خان اس ہی ماہ مکالو چوٹی سر کرنے کا بھی ارادہ رکھتے ہیں جبکہ اس کے بعد وہ اس ہی سال گیشر برن ون اور چوایو اورشیش اپنگما کو بھی سر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

بتیس سالہ سرباز کا تعلق خیبر پختونخوا کے علاقے ہنزہ سے ہے جبکہ وہ دنیا کی 8 ہزار میٹر بلند چوٹیوں میں سے 10 کو سر کرنے والے پہلے پاکستانی ہیں۔

انہوں نے تمام 14 بلند ترین چوٹیوں کو سر کرنے کا عزم رکھا ہے جبکہ انہوں نے اس مہم کا آغاز 2007 میں نانگا پربت سر کرکے کیا تھا جس کے بعد انہوں نے 2018 میں کے ٹو کو سر کیا تھا۔

علاوہ ازیں سرباز خان نے 2019 میں براڈپیک، لوہٹسے اور مناسلو چوٹی سر کی ہے جبکہ 2021 میں انہوں نے انا پورنا، ماؤنٹ ایوریسٹ، گیشربرم ٹو اور داولاگیری کو بھی سر کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کوہ پیما پہاڑی کے کنارے پر لٹک گیا، دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل

واضح رہے کہ سرباز خان نے 2019 میں لوہٹسے، جو کہ دنیا کی چوتھی بلند ترین چوٹی کو بغیر مصنوعی آکسیجن سپلائی کے سرکیا تھا جبکہ وہ ایسا کرنے والے پہلے پاکستانی کوہ پیما ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker