دلچسپ

70 سالہ بوڑھی خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش

نئی دہلی (آئی پی ایس )بھارتی ریاست گجرات کے قصبے مورا میں 70 سالہ خاتون “جیونبن رابری” کے ہاں مصنوعی حمل کاری کے ذریعے بچے کی پیدائش ہوئی جس نے ڈاکٹروں کو حیران کر دیا۔ مذکورہ خاتون کی 25 برس کی عمر میں شادی ہوئی تھی جس کے بعد 45 برس سے وہ ماں بننے کا خواب دیکھ رہی تھی۔ یہاں تک کہ ڈاکٹروں نے بھی تمام کوششیں چھوڑ دی تھیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مصنوعی حمل کاری میں مدد دینے والے ڈاکٹر نے میڈیا کو بتایا کہ رابری اپنے شوہر کے ساتھ آئی تھی جو اس سے عمر میں پانچ برس بڑا ہے۔ ڈاکٹر نے دونوں کو بتایا کہ ان کے ہاں اس عمر میں اولاد کا ہونا ممکن نہیں ہے تاہم رابری نے اصرار کیا۔ اس نے ڈاکٹر کو بتایا کہ اس کے خاندان میں کئی لوگوں نے کوشش کی اور ان کے ہاں اولاد کی پیدائش بھی ہو گئی۔ آخر کار رابری کے ہاں بھی مصنوعی حمل کاری کا طریقہ کامیاب رہا۔ ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ یہ کیس اس کی زندگی کا نادر ترین کیس ہے۔یاد رہے کہ ایک بھارتی خاتون منجیاما یارامتی نے 2019 میں 74 برس کی عمر میں مصنوعی حمل کاری کے ذریعے دو جڑواں بچوں کو جنم دیا تھا۔ اس طرح وہ دنیا کی عمر رسیدہ ترین ماں بن گئی تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker