دلچسپ

عذاب الٰہی یا کچھ اور ؟ بھارت پر آسمان سےپراسرار دھاتی گولوں کی بارش

 

نئی دہلی(آئی پی ایس)عذاب الٰہی یا کچھ اور ؟ بھارت پر آسمان سےپراسرار دھاتی گولہ بارش ،شہری زلزلہ سمجھ کر گھروں سے باہر نکل آئے ،عوام میں خوف وہراس پھیل گیا ۔

بھارت میں پر اسرار دھاتی گیندیں آسمان سے گریں جس سے شہری پریشان ہوگئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں ریاست گجرات کے علاقے بھالج، کھمبھولاج اور رام پورہ میں رہائشیوں کو آسمان سے گرنے والی عجیب دھاتی گیندیں ملیں، ان پراسرار دھاتی گیندوں کی ظاہری شکل نے گاؤں والوں کو حیران کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آسمان سے دھاتی گیندیں گرتے ہی مقامی رہائشی زور دار آواز سن کر ممکنہ زلزلے کے خوف سے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم باہر آتے ہی انہوں نے ان گیندوں کو دیکھا جس کے بعد علاقہ مکینوں نے مقامی پولیس سے رابطہ کیا جنہوں نے تحقیقات شروع کرنے کے لیے فرانزک سائنس لیبارٹری کے ماہرین کی مدد لی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پہلی بڑی سیاہ دھات گیند جو تقریباً 5 کلو وزنی گھنٹی کی طرح دکھائی دیتی تھی، تقریباً دوپہر 4:45 بجے بھالج میں گری۔ اس کے بعد کھمبولاج اور رام پورہ میں بھی اسی طرح کے واقعات پیش آئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ آسمان سے دھاتی گیندیں گرنے کے واقعات میں خوش قسمتی سے کوئی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی جبکہ ان کا کہنا ہے کہ ہمیں معلوم نہیں ہے کہ یہ کس قسم کا خلائی ملبہ ہے؟ لیکن گاؤں والوں کے مطابق یہ آسمان سے گرا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس بھی یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ ممکنہ طور یہ پر کیا چیز ہو سکتی ہے؟ تاہم اس بات کا فیصلہ فرانزک لیبارٹری کی رپورٹ کے بعد ہی ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker