دلچسپ

سعودی عرب میں شیر کی سڑکوں پر سیر،ویڈیو وائرل

لاہور،سعودی عرب ایک ایسا ملک ہے جہاں پر لوگ اپنے شوق کی وجہ سے شیروں کو گھروں میں رکھتے اور پالتے ہیں اوراسی وجہ سے بعض اوقات ناخوشگوار واقعات بھی دیکھنے کو ملتے ہیں۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے مشرقی صوبے کے شہر الخبر کی سڑکوں پر ایک شیر نکل آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔نیشنل سینٹر فار وائلڈ لائف کی جانب سے بتایا گیا کہ مشرقی صوبے کے شہر الخبر کی سڑکوں پر نکل آنے والے شیر پر قابو پا لیا گیا۔ واقعے کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے باعث شہر کے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیاتھا۔وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شیر رہائشی علاقوں میں آزادانہ گھوم پھر رہا ہے۔میڈیا رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ شیر کو نیند آور انجکشن لگا کر اسے جانوروں کے طبی ماہرین کی نگرانی میں متعلقہ مقام پر منتقل کر دیا گیا جبکہ شیر پر قابو پانے کی کارروائی میں کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق شہر کے عوام کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ اس غفلت کے ذمے دار کا محاسبہ کیا جائے تا کہ آئندہ رہائشی علاقوں میں درندوں کی موجودگی کی وجہ سے کسی قسم کا حادثہ رونما نہ ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker